اتوار 19 جنوری 2025 - 12:35
دو اہم ججز کی شہادت پر رہبر انقلاب کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ عدلیہ کے دو اہم اور نمایاں ججز کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عدلیہ کے دو اہم اور نمایاں ججز کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ رہبر انقلاب کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد جناب حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے الحاج شیخ علی رازینی اور ان کے معاون شجاع جج جناب آقائے الحاج شیخ محمد مقیسہ رضوان اللہ علیہما کی شہادت پر میں ان کے معزز پسماندگان کی خدمت میں تہنیت اور ان کی جدائی پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

شہید رازینی پر ماضی میں بھی بدخواہوں کی جانب سے حملہ ہو چکا تھا اور وہ برسوں تک اس حملے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو برداشت کرتے رہے تھے۔ ان کے دو برادران گرامی اس سے پہلے ہی شہید ہو چکے ہیں۔

خداوند عالم کی رحمت اور مرضی ان سبھی کے اور ان کے صابر اہل خانہ کے شامل حال ہو۔

سید علی خامنہ ای

18 جنوری 2025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha