جمعہ 26 ستمبر 2025 - 21:32
پیراگوئے فلسطین کو تسلیم کرنے کے عالمی عمل میں شامل ہو: فلسطینی سفارت خانہ برازیل

حوزہ/ برازیل میں فلسطینی سفارت خانہ اور پیراگوئے میں اس کی نمائندگی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے بڑھتے ہوئے عمل کا خیرمقدم کیا اور پیراگوئے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس عالمی کوشش میں شامل ہو کر امن و انصاف کے قیام میں کردار ادا کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برازیل میں فلسطینی سفارت خانہ اور پیراگوئے میں اس کی نمائندگی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے بڑھتے ہوئے عمل کا خیرمقدم کیا اور پیراگوئے کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس عالمی کوشش میں شامل ہو کر امن و انصاف کے قیام میں کردار ادا کرے۔

فلسطین کے سفیر برائے برازیل و نمائندہ پیراگوئے، ابراہیم الزبن نے خطے کے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا:

"فلسطینی عوام، خواہ وہ وطن عزیز کے اندر ہوں یا جلاوطنی میں، عالمی سطح پر فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بڑھتے ہوئے اقدامات پر گہری قدردانی کرتے ہیں۔ یہ تسلیم کوئی تحفہ یا رعایت نہیں بلکہ ایک تاریخی، قانونی اور اخلاقی حق کی تکمیل ہے، جس کے لیے فلسطینی قوم سات دہائیوں سے آزادی، خودمختاری اور اپنی سرزمین پر حاکمیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔"

انہوں نے کہا: "یہ رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ عالمی برادری بین الاقوامی قوانین اور جائز قراردادوں کے تحفظ کی خواہاں ہے اور یہ حقیقت آشکار کرتا ہے کہ اسرائیلی قبضہ ہی خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا:

"فلسطینی قوم بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر منصفانہ اور جامع امن کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کے قبضے، صہیونی بستیوں کی تعمیر اور جارحیت کو ہر حال میں مسترد کرتی ہے۔ قومیں مٹتی نہیں، حقوق ساقط نہیں ہوتے اور آزاد ارادے ہمیشہ ہر جابرانہ طاقت سے زیادہ مضبوط رہتے ہیں۔"

ابراہیم الزبن نے آخر میں پیراگوئے کی حکومت سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے کہا:

"پیراگوئے کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی عمل میں شمولیت ایک قیمتی شراکت ہوگی جو امن، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی مستقبل کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوگی۔ فلسطین کو تسلیم کرنا دراصل ایک منصفانہ امن پر مبنی مستقبل میں سرمایہ کاری ہے؛ ایسا راستہ جو دنیا کو پائیدار، محفوظ اور صیہونی قبضے سے جنم لینے والی تشدد و انتہا پسندی سے پاک بنا سکتا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha