پیر 10 فروری 2025 - 17:02
لبنان کا نیتن یاہو کے بیان کی مذمت اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت کی مخالفت

حوزہ/ لبنان کی وزارت خارجہ نے صہیونی وزیر اعظم کے اس بیان کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کی سعودی سرزمین پر تجویز دی گئی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی وزارت خارجہ نے صہیونی وزیر اعظم کے اس بیان کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کی سعودی سرزمین پر تجویز دی گئی تھی۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان، سعودی عرب کی سلامتی، استحکام، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر اس اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو ان عوامل کو خطرے میں ڈالے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ لبنان فلسطینیوں کی جبری ہجرت یا انہیں کسی اور جگہ بسانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، خاص طور پر لبنان میں۔ وزارت نے فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ اور جامع حل نکالنے پر زور دیا، جو بین الاقوامی قانونی قراردادوں اور 2002 میں بیروت میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں پیش کی گئی عرب امن تجاویز پر مبنی ہو، تاکہ عالمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha