۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان  شعبہ قم کی جانب سے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں،اور غاصب صہونیوں کی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسمیں مختلف انجمن کے سربراہوں اور نمائندوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا پیغام درج کروایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان  شعبہ قم کی جانب سے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں،اور غاصب صہونیوں کی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ جسمیں مختلف انجمن کے سربراہوں اور نمائندوں نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا پیغام درج کروایا۔

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس کے مرکزی خطیب جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے صہونیوں کی جابرانہ پالیسیوں اور جبہ مقاومت کی کامیابیوں پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے جبہ مقاومت کی مزید کامیابیوں کی نوید بیان کی اور آخر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کےلئے عربی زبان میں اپنا پیغام بھی ضبط کروایا۔

اس کے بعد بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین جناب احمدحسین الحسینی نے مظلوم فلسطینوں کے نام پیغام دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کی غیرت کا مسئلہ قرار دے دیا۔

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

المجتبی فاؤنڈیشن طلاب سندھ مقیم قم کی نمائندگی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام جناب نظیر احمد بہشتی نے فلسطینی مسلمانوں کے نام سندھی زبان میں اپنا یپغام ضبط کروایا،جبکہ حجت الاسلام شیخ تقی مطہری نے علماء کونسل کچوری بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں کے نام بلتی زبان میں اپنا پیغام ضبط کروایا۔

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سکیرٹری جنرل حجت الاسلام عادل مھدوی نے اپنا پیغام درج کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی بہن بھائی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں بلکہ پوری ملت تشیع آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

معروف تجزیہ نگار جناب نذر حافی صاحب نے اپنا پیغام درج کرتے ہوے مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگرکیا اور کہاکہ فلسطینی مجاھدین غاصب ریاست کو ناکوں چنے چبواسکتے ہیں، لیکن عرب ریاستوں کی خیانت کی وجہ سے انہیں کچھ مشکلات کاسامنا ہے۔

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

استاد حوزہ جناب مصطفی علی فخری نے عربی زبان میں فلسطینی مسلمانوں کےلئے اپنا حماسی پیغام جاری کیا۔ 

کانفرنس کے اختتام پر جبہ مقاومت کی کامیابی اور امام زمانہ(عج) کے ظہور کی تعجیل  کےلئے دعاکی گئی۔

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

قم المقدسہ میں حمایت مظلومین فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .