۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصودڈومکی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پڈ عیدن میں مسجد و امام بارگاہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور مقامی مومنین کو در پیش مشکلات پر گفتگو اس موقعہ پر مقامی مومنین نے پڈ عیدن میں عزاداری امام حسین علیہ السلام اور نماز جماعت و تعمیر مسجد کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں مساجد کی فعالیت اور سرگرمیوں میں مسجد نبوی اور سیرت پیغمبر اسلام ص کو اسوہ بنانا ہوگا۔ محراب یعنی میدان جنگ شیطان اور طاغوت کے مقابلے میں محراب بندگی خدا اور اطاعت الہی کا مقام ہے۔انہوں نےکہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کے مطالبات آئین پاکستان اور قانون کے مطابق ہیں ارباب اقتدار معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .