۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت  الاسلام  مقصود  دومکی

حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی کہا کہ امریکہ کی جانب سے سی پیک پر اعتراض پر حیرت ہے یہ امریکہ ہی ہے جس نے وطن عزیز پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکی اور سعودی غلامی سے نکل کر اپنی قسمت کے فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر خود کرے۔ روس اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات خوش آیند ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دین کا وہ حکم ہے جو دین کی عزت و سربلندی کا باعث بنتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے والے معاشرے کے بہترین افراد ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جس معاشرے سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ختم ہو جائے وہ معاشرہ زوال اور انحطاط کا شکار ہو جاتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اھداف میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
انہوں نےکہا کہ امریکہ کی جانب سے سی پیک پر اعتراض پر حیرت ہے یہ امریکہ ہی ہے جس نے وطن عزیز پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکی اور سعودی غلامی سے نکل کر اپنی قسمت کے فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر خود کرے۔ روس اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات خوش آیند ہیں۔ اب امریکہ عالمی معاملات میں کمزور پوزیشن میں ہے اور پاکستان کو انٹی سامراج بلاک کو مضبوط کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .