مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تعلیم کی مرکزی تعلیمی کونسل کا اجلاس سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں علامہ رابہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ماہرین شعبہ تعلیم نے شرکت کی۔ پروگرام میں شعبہ تعلیم کے سالانہ پروگرام پر مشاورت کی گئی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہرین تعلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باب مدینۃ العلم کے ماننے والوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا طرہ امتیاز ہونا چائیے ہماری اجتماعی جدوجہد جہالت کے خلاف قیام کا نام ہے انبیاءکرام اور آئمہ اطہار(ع)انسانوں کو ظلمت کے اندھیرے سے نکال کر ھدایت کی روشنی دکھلانے آئے تھے۔اجلاس میں رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے بھی گفتگو کی۔
https://ur.hawzahnews.com/x9ph9
News ID: 358990
9 اکتوبر 2019 - 15:47
- پرنٹ
حوزه/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ماہرین تعلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باب مدینۃ العلم کے ماننے والوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا طرہ امتیاز ہونا چائیے ہماری اجتماعی جدوجہد جہالت کے خلاف قیام کا نام ہے انبیاءکرام اور آئمہ اطہار(ع)انسانوں کو ظلمت کے اندھیرے سے نکال کر ھدایت کی روشنی دکھلانے آئے تھے۔