۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام والسلمین سید حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلمان جب تک قرآن مجید پر عمل پیرا رہے اور علمی فروغ جاری تھا، یونیورسٹیاں آباد تھیں تو یورپ سمیت پوری دنیا فرزندان توحید سے سیکھتی تھی مگر جب قرآن اور اسلامی تعلیمات کو بھلا دیا تو مسلمان یورپ کی غلامی میں چلے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلمان جب تک قرآن مجید پر عمل پیرا رہے اور علمی فروغ جاری تھا، یونیورسٹیاں آباد تھیں تو یورپ سمیت پوری دنیا فرزندان توحید سے سیکھتی تھی مگر جب قرآن اور اسلامی تعلیمات کو بھلا دیا تو مسلمان یورپ کی غلامی میں چلے گئے۔ 57 اسلامی ممالک میں سے فقط اسلامی جمہوری ایران، اللہ کی عظمت پر یقین رکھتے ہوئے کسی کے آگے نہیں جھکتا اور آج تک اسی بناء پر امریکہ سمیت کسی ملک کے سامنے سرنگوں نہیں ہوتا۔ تاریخی شواہد گواہ ہیں کہ اللہ نے ایران کی ہمیشہ مدد کی ہے۔ چنانچہ دشمن کے حملہ آور طیارے فضاوں میں تباہ یا غائب ہو جاتے ہیں۔ جس کا جمی کارٹر کو بھی اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ 'اللہ ایران کے ساتھ' ہے۔

علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اہم اسلامی ممالک مصائب و آلام کا شکار ہیں۔ یمن میں 3 لاکھ 20 ہزار بے گناہ عوام مارے گئے۔ بحرین میں 80 فیصد آبادی کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں۔ ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیر بدترین مظالم کا شکار ہے۔ سابقہ معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کئے جا رہے ہیں۔ عالمی اداروں میں جب بھی بات ہو ہمیں فقط کشمیر ہی کی واپسی کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ فیروز پور، جونا گڑھ، حیدر آباد اور دیگر علاقوں کو پاکستان میں شامل کرنے بھی تقاضا کرنا چاہیئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سفارتی اور عالمی سطح پر ناکامیوں کی اصل وجہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کا اللہ پر کماحقہ یقین نہیں۔ اس طبقے کے بیانات میں اللہ کا ذکر کم ہی ملتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .