۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حوزہ نیوز ایجنسی

‌‌‌‌‌‌‌حوزہ/سائٹ ’’حوزہ نیوز‘‘ کے نئے ورژن کا افتتاح ہو گیا اور اس نے آزمائشی بنیادوں پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سائٹ ’’حوزہ نیوز‘‘ (ایران کے دینی مدارس کا رسمی میڈیا چینل) کے نئے ورژن کا نئی تبدیلی کے ساتھ افتتاح ہو چکا ہے اور  اس نے 30 جولائی سے ناظرین اور قارئین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع بھی کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق :  روابط اور معلومات کے اس دور میں اطلاع رسانی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عالمی سطح پر میڈیا کی ترقی کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کے لیے حوزہ علمیہ کی نیوز سائٹ کچھ بنیادی تبدیلی کی ضرورت محسوس کر رہی تھی لہٰذا تازہ ترین عالمی معیارات سے استفادہ کرتے ہوئے  ناظرین و قارئین کے ذوق اور ضرورت کو سامنے رکھ کر بہترین خدمات پیش کرنے کے لیے اس میں یہ تبدیلیاں انجام دی گئی  ہیں۔

حوزہ علمیہ کی نیوز سائٹ  کے آزمائشی ورژن میں بہت عمدہ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عام قارئین اس لنک  ur.hawzahnews.com  پر اسے دیکھ سکتے ہیں۔

ہم آپ محترم قارئین کی آراء و تجاویز کو خصوصی طور پر نئے انداز میں وصول کرنے اور اس کے جواب میں عملی اقدام کرنے کے لیے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

آراء و تجاویز اس ایمیل کے زریعے: hawzahnews.ur@gmail.com

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • 1 DE 16:21 - 2019/08/04
    0 0
    1
  • علی IR 16:24 - 2019/08/04
    0 0
    احسن ماشااللہ
  • hussain IR 19:47 - 2019/08/04
    0 0
    جزاک اللہ