ہفتہ 31 مئی 2025 - 14:40
نوجوان نسل کے لیے حجاب کے فوائد و برکات بتانا ضروری ہے

حوزہ/ معروف ثقافتی و انقلابی شخصیت سردار عبدالحسین اللہ‌کرم نے موجودہ دور میں حجاب کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا ماحول نہ اسلامی نظام کے شایان شان ہے اور نہ ایرانی تہذیب و ثقافت کے لائق۔ ان کے بقول، حجاب ہمیشہ ملتِ ایران کے نخبگان کی تائید یافتہ اقدار میں شامل رہا ہے اور ایرانی قوم کی حیا و عفت، تاریخ میں مثال کے طور پر پیش کی جاتی رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف ثقافتی و انقلابی شخصیت سردار عبدالحسین اللہ‌کرم نے موجودہ دور میں حجاب کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا ماحول نہ اسلامی نظام کے شایان شان ہے اور نہ ایرانی تہذیب و ثقافت کے لائق۔ ان کے بقول، حجاب ہمیشہ ملتِ ایران کے نخبگان کی تائید یافتہ اقدار میں شامل رہا ہے اور ایرانی قوم کی حیا و عفت، تاریخ میں مثال کے طور پر پیش کی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "موجودہ صورتحال اصلاح طلب ہے۔ ہمارے ملک کے آئین اور قوانین اگر درست انداز سے نافذ کیے جائیں تو اسلامی حجاب کی ترویج ممکن ہے۔ ایرانی عوام خود ایک راسخ تہذیب اور دینی تمدن کے وارث ہیں۔ جب ان کے سامنے حجاب کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی برکتیں واضح ہوں گی تو وہ ضرور اس فریضے میں پیش پیش ہوں گے۔"

سردار اللہ‌کرم نے انقلاب اسلامی کی بنیاد رکھنے والی عظیم شخصیات کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "یہ انقلاب حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ، علماء، شہداء اور ملت ایران کی ایثارگری کا ثمرہ ہے۔ شہداء کی اکثریت کی وصیت ناموں میں دو باتیں بار بار دہرائی گئی ہیں: ایک ولی فقیہ کی اطاعت، اور دوسرا اسلامی حجاب کی رعایت۔ ہمیں ان حقائق کو نسلِ نو، خاص طور پر ہماری بیٹیوں اور بہنوں تک پہنچانا چاہیے۔ تجربہ یہ بتاتا ہے کہ جب بھی عوام سیرتِ شہداء سے آگاہ ہوتے ہیں، ان کی دینی وابستگی میں اضافہ ہوتا ہے۔"

سردار اللہ‌کرم کے بقول، اگر نوجوان نسل کے سامنے اسلامی حجاب کو صرف ایک ظاہری فریضہ نہیں بلکہ ایک باوقار انسانی و دینی نظام کے جزو کے طور پر پیش کیا جائے تو وہ خود اس کو اپنانے میں پہل کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha