۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا شجیع مختار

حوزہ/ صدر مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد مولانا شجیع مختار نے امام جمعہ تہران کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ مولانا شجیع مختار نے امام جمعہ تہران کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تسلیت نامہ کا متن کچھ یوں ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

مات العالم مات العالم

عالم کی موت پورے عالم کی موت ہے۔

مرد مجاہد فقیہ اہلبیت (ع) آیت اللہ محمد امامی کاشانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کی خبر انتہائی دکھ کا سبب بنی۔ مرحوم آیت اللہ امامی کاشانی نے اپنی تمام عمر ملت تشیع کے لئے صرف کردی۔

مرحوم انقلاب اسلامی سے لیکر اپنی آخری سانس تک مصروف خدمت رہے۔

سیاسی، ثقافتی اور علمی میدانوں میں اسلامی نظام کی خدمت، امامت جمعہ تہران، گارڈین کونسل، مجلسِ خبرگان، حوزاتِ علمیہ کی نظارت، گویا ہر محاذ پر آپ موجود تھے۔

خاص کر امامت نماز جمعہ تہران کہ دشمن بھی آپ کا خطبہ سننے کے منتظر ہوتے آپ کے خطبات بصیرت افروز ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن شناسی کی طرف اشارہ اور ملت کو دشمنوں کی سازش سے آگاہ کرنے کا کام کرتے یہی سبب ہے کہ آپ کے خطبوں سے دشمن ہمیشہ ناکام ہوتے نظر آئے۔

ہم اس سانحہ کو قوم و ملت کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے رہبر معظم اور حوزاتِ علمیہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے مرحوم کے لیے علوِّ درجات اور رحمت الٰہی اور پسماندگان کے لیے صبر اور اجر کی دعا کرتے ہیں۔

شریکِ غم؛ سید شجیع مختار، صدر مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .