۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا افسر حسین رضوی

حوزہ/ امام جمعہ سکندرآباد (مسجد باغ زہرا) و جنرل سکریٹری مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ مولانا سید افسر حسین رضوی نے امام جمعہ تہران آیت اللہ کاشانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکندرآباد (مسجد باغ زہرا) و جنرل سکریٹری مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ مولانا سید افسر حسین رضوی نے امام جمعہ تہران آیت اللہ کاشانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

مَوتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ وثُلمَهٌ لا تُسَدُّ، وهُوَ نَجمٌ طـُمِسَ، ومَوتُ قَبيلَةٍ أيسَرُ مِن مَوتِ عالِمٍ۔

جیسے ہی یہ خبر ملی کہ امام جمعہ تہران آیت اللہ محمد امامی کاشانی انتقال فرما گئے، حوزہ علمیہ سمیت پورے عالم تشیع میں ایک غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم آیت اللہ امامی کاشانی کا شمار امام راحل امام خمینی کے وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے اور انقلاب اسلامی میں آپ کا ایک بڑا کردار بھی رہا اور انقلاب اسلامی کے بعد بھی آپ مختلف محازوں پر ثابت قدمی کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے اور اپنے خطبوں کے ذریعے سے عوام کو بیدار اور دشمنوں کو بیچین کرتے رہے۔

ہم اس عظیم سانحہ کو عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیتے ہیں اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای، علمائے کرام، مرحوم عالم دین کے خاندان، شاگردان اور عالم تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

سوگوار؛ سید افسر حسین رضوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .