حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور طمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے نجف اشرف میں امام بارگاہ مشاھدہ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت فرمائی اور حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے نجف اشرف کی اہمیت، تقدس اور منزلت پر گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ نجف اشرف مولا علی علیہ السلام کی برکت سےہراس شخص کےلئےمرکز ہدایت ہے کہ جوخود کو نور علوی سے منور کرکے ہدایت پانا چاہتا ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے امام بارگاہ کے بانیان کی طرف سے وقت کے انتخاب پر مدح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مبارک شعبان ائمہ اطہار علیہم السلام کی مقدس ولادتوں کا مہینہ ہے ساتھ ساتھ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا مہینہ ہے اور عالم انسانیت کے نجات دہندہ حضرت امام مہدی المنتظر عج کی مقدس ولادت کا بھی مہینہ ہے۔
انہوں نےامام بارگاہ کے بانیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی توفیقات میں مزید اضافے کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔