۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ مدیر مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوبھی دنیا وآخرت کی خوش بختیاں چاہتا ہےاسے اہلبیت علیھم السلام کےدرپرآنا ہی ہوگا، ان سے تمسک اوران کے بتائے ہوئے راستے کی پابندی بھی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف/ آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے ماہ مبارک شعبان میں ائمہ اہلبیت علیھم السلام کی مقدس ولادتوں کی مناسبتوں کے پس منظر میں صحابی جلیل جناب کمیل بن زیاد النخعیؓ کے مزار پر منعقدہ محفل  مسرت میں شرکت فرمائی اور حاضرین سے خطاب فرمایا۔

انہوں نے حاضرین کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں،انکی نصیحتیں نقل فرمائی اور انہیں ان  پرمسرت مناسبتوں کےحوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رضائے الہی کے حصول اورصحیح  ہدایت کا حقیقی واسطہ اور راستہ اہلبیت علیھم السلام ہی ہیں، اس لئے جو بھی دنیا و آخرت کی خوش بختیاں چاہتا ہے اسے در اہلبیت علیھم السلام پر آنا ہی ہوگا ساتھ ساتھ ان سے تمسک اورا ن کے بتائے ہوئے راستے کی پابندی بھی  ضروری ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .