۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسلام کی آواز حقوق انسانی کا تحفظ ہے علوم قرآن انسانیت کے ہر طبقے کے لیے بہترین رہنمائی ہے اسلام شناسی اور دین شناسی کے ذریعہ معاشرہ ترقی کر سکتا ہے، دنیا کی ترقی میں جہالت بہت بڑی رکاوٹ ہے، معاشرے کو علوم اہلیت علیہ السلام سے اشناس کرانا وقت کا تقاضہ ہے، اسلام اور قرآن اللہ تعالی کا پسندیدہ بندہ بناتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام کی آواز حقوق انسانی کا تحفظ ہے علوم قرآن انسانیت کے ہر طبقے کے لیے بہترین رہنمائی ہے اسلام شناسی اور دین شناسی کے ذریعہ معاشرہ ترقی کر سکتا ہے، دنیا کی ترقی میں جہالت بہت بڑی رکاوٹ ہے، معاشرے کو علوم اہلیت علیہ السلام سے اشناس کرانا وقت کا تقاضہ ہے، اسلام اور قرآن اللہ تعالی کا پسندیدہ بندہ بناتا ہے۔اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا میں نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ استعمار معاشرے کو علم سے دور رکھنے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے، علم و معرفت کے ذریعہ  دشمن کی پہچان ممکن ہے علم وہی ہے جو علم اللہ اور اس کے رسول ص و اہل بیت علیہم السلام کے قریب لے جائے۔ جتنا انسان  مذہب اور دین کے قریب ہوتا ہے معاشرے میں اتحاد وحدت اور محبت کو فروغ ملتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ دنیا میں علوم کا بہترین مرکز دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے قُم المقدس ایران ہے۔ یہی وجہ ہے اس وقت المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی پر امریکہ کی پابندی لگانا علم کا قتل عام کرنے کے مترادف ہے۔سعودی امارات اور اسرائیل جیسے نام نہاد کے ذریعہ  امریکی پالیسیوں کو تقویت ملتی ہے معاشرے کو شعور دینے کے لے بیداری کی تحریک چلائی جائے تاکہ علم کے ذریعہ انسانی حقوق کی پاسداری ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .