حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی میڈیا نے شمالی بغداد میں الائمہ پل کے قریب ایک دستی بم پھٹنے کی اطلاع دی ہے۔
عراقی سکیورٹی فورسز کی اطلاع کے مطابق، بغداد میں الائمہ پل کے قریب ایک دستی بم پھٹنے سے 10 شہری زخمی ہوگئے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
سیکیورٹی میڈیا نے مزید کہاکہ اسپیشل فورسز نے واقعے کی تفصیلات پر تفتیش شروع کردی ہے۔تاہم بم کے پھٹنے کے باوجود زائرین شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام منانے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ حرم کی جانب بڑھتے رہے۔