۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
جامعہ روحانیت مشہد

حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے مورخہ 10 مارچ بمطابق 26 رجب المرجب 1442ھ روز مبعث خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک پروقار جشن اور معروف کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 10 مارچ بمطابق 26 رجب المرجب 1442ھ روز مبعث خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک پروقار جشن اور معروف کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مرحوم محمد علی سدپارہ کے دوست ایرانی کوہ پیما جناب جواد نوروزی نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔اس وفد میں خراسان رضوی ایران کے کوہ پیمائی کے سربراہ آقائے احمد زحمتکش اور صوبہ خراسان کے کوہ پیماؤں کےاستاد ابراهیم دستمالجی،تجربہ کار کوہ پیما استاد عباس شوشتری اور کوہ ہمالیہ کو سر کرنے والےآقائے داؤد ظریف شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ،پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت خواں اور منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان گرامی اور سابق اسپیکر و مؤسس جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام ڈاکٹر شیخ مشتاق حکیمی نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی سدپارہ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی ساتھ جامعہ روحانیت بلتستان کے اجتماعی اور ثقافتی امور پر گفتگو کی۔

 ایرانی کوہ پیما جناب جواد نوروزی صاحب نے مرحوم محمد علی سدپارہ کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ مرحوم نے دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو فتح کرنے کے بعد پاکستانی کوہ پیماؤں کی دنیا میں الگ پہچان بنائی،مزید کہا کہ مرحوم محمد علی سدپارہ نے دنیا کی بلند ترین چوٹیاں جہاں انسان کے لئے سانس لینا مشکل ہوتاہےوہاں پرچم امام حسین علیہ السلام کو لہرایا،محمد علی سدپارہ کہا کرتے تھے کہ علماء اپنی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں میں نے بھی یہ اپنا فریضہ سھمجا کہ اس باعظمت پرچم کو دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیوں پر لہراؤں۔

آخر میں ایرانی معروف کوہ پیما نے اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھد مقدس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بعدازاں خطیب محفل حسینہ امام جواد علیہ السلام کے سربراہ حجت الاسلام شیخ رسول مخلصی نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھد مقدس کے ساتھ بر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جدید کابینہ کی تقریب حلف برداری سے پہلے صدر جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھد مقدس حجت الاسلام شیخ محمد حسین بہشتی نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل بیان کیا۔
صدر جامعہ روحانیت شعبہ مشہد نے مزید کہا کہ حسینہ امام جواد علیہ السلام اور جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھد مقدس دو پر کی مانند ہیں جس سے ہمیں طاقت ملے گی اور طلاب کے مشکلات، اجتماعی، ثقافتی اور تحقیقی حوالے سے ہر ممکن سعی و کوشش کریں گے۔

تقریب کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت شعبہ مشہد مقدس حجت الاسلام شیخ محمد حسین بہشتی نے نئی کابینہ سے حلف بھی لیا اور سابقہ صدر جامعہ روحانیت شعبہ مشہد مقدس حجت الاسلام شیخ انصار ثقلین جعفری اور ان کی کابینہ میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے اراکین کی قدردانی کرتے ہوئے ان کو لوح تقدیر سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .