۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت اللہ باقر مقدسی

حوزہ/ گلگت بلتستان کے طلباء تنظیموں نے آیت اللہ باقر مقدسی سے ملاقات کی جسمیں انہوں نے طلاب کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انکی اقتصادی مسائل پر بھی خاص توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت بلتستان کے طلباء تنظیموں کے نمائندوں نے حضرت آیت اللہ باقر مقدسی سے ان کے بیت شریف میں عید الاضحی کے سلسلے میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آیت اللہ باقر مقدسی نے سب سے پہلے اس با برکت ایام کے حوالے سے ہدیہ تبریک عرض کرتے ہوئے سب شرکاء کو خوش آمدید عرض کہا اور گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے بیان کیا کہ سابقہ فقہاء اور علماء کی روش یہ رہی ہے کہ وہ تین جہتوں سے اپنے شاگردوں کی تربیت کرتے تھے جسے ہمیں ان باتوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کی ضرورت ہے: 

1۔ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حد المقدور اس راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرتے تھے۔
2۔تربیت اسلامی اور اس کی تعلیمات کی روشنی میں شاگردوں کی صحیح تربیت اور ان کو عملی نمونہ بنانے کی کوشش کرتے تھے۔
3۔ شاگردوں کے اقتصادی مسائل پر خاص توجہ رہتی تھی اور ان کی اس راہ میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

ہمیں بھی اپنے بزرگوں کی سیرت پر چلتے ہوئے علمی اور تربیتی میدان میں کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے اور الحمدللہ اس سلسلے میں حوزہ علمیہ میں استاد کی کمی نہیں لیکن طلباء کے اقتصادی مسائل پر بھی توجہ کرنے کی خاص ضرورت ہے ساتھ ہی ان مسائل کا حل اس وقت ممکن ہے، جب ہمارے درمیان ایک مرکزیت کا تصور ہو جو ان مسائل پر توجہ دیں۔

ملاقات کرنے والی طلبہ کی تنظیموں میں متحدہ علماء جی بی، جامعہ روحانیت بلتستان، جامعہ روحانیت استور،انجمن طلاب کھرمنگ،مجمع طلاب شگر، مرکز تبلیغات اسلامی گلتری، الهدی اسلامی تحقیقاتی مرکز پاکستان کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .