جمعہ 16 مئی 2025 - 17:47
طلبہ شوق و ذوق سے تعلیم حاصل کریں / معیشتی مشکلات تعلیم میں کمزوری کا بہانہ نہ بنیں

حوزہ / حضرت آیت اللہ سبحانی نے کہا: علم اور اخلاق کی تحصیل کے شوق کو سلف صالحین کے طریقے کے مطابق باقی رکھنا چاہیے۔ اگرچہ معیشتی مشکلات موجود ہیں لیکن یہ طلبہ کی علمی راہ میں ان کی بلند ہمتی اور علمی اہداف پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، حضرت آیت اللہ سبحانی نے حوزہ علمیہ قم کے فضلائے کرام اور طلاب کے نمائندوں کی انجمن کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران امام راحل (رہ) کے اس مقدس ادارے کے قیام کے تاریخی حکم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے تعلیم اور تہذیب کی کیفیت پر خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا: حوزہ میں تعلیم اور اخلاقیات حاصل کرنے کا جوش و شوق گذشتہ بزرگوں کے طرز عمل کے مطابق محفوظ رہنا چاہیے۔ اگرچہ طلاب کی زندگی میں معیشتی دشواریاں ہیں لیکن ان مسائل سے ان کی علمی سرگرمیوں اور اعلیٰ اہداف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

طلبہ شوق و ذوق سے تعلیم حاصل کریں / معیشتی مشکلات تعلیم میں کمزوری کا بہانہ نہ بنیں

حضرت آیت اللہ سبحانی نے طلاب کے نمائندوں سے مخاطب ہو کر کہا: فرصت اور مواقع کو غنیمت جانیں اور تعلیمی رکاوٹوں اور طلاب کے مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور تجاویز پیش کریں اور انہیں عملی صورت میں نافذ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین رضوی مهر نے مجمع نمایندگان طلاب و فضلای حوزہ کے قیام کی حکمت پر روشنی ڈالی اور اس انجمن کے کردار اور طلاب کی مقامی سطح پر نمائندگی کی نوعیت اور خدمات پر مبنی رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha