۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
مراسم عمامه گذاری طلاب مدرسه امام صادق (ع) قم

حوزہ/ حضرت آیت اللہ سبحانی کے زیراہتمام قم میں واقع مدرسہ امام صادق (ع) کے طلباء کے ایک گروپ نے، آج روز مبعث پیغمبر اسلام(ص)کی مناسبت سے لباس روحانیت زیب تن کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید مبعث پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک موقع پر،حضرت آیت اللہ العظمی سبحانی کے زیراہتمام،قم کے مدرسہ امام صادق (ع) میں لباس روحانیت اور عمامہ سرپر رکھنے کی ایک عظیم تقریب منعقد ہوئی۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ تقریب،آج صبح آیت اللہ العظمی سبحانی کے درس خارج کے اختتام کے بعد،حفظان صحت کے قوانین اور اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے عزت مآب کے دفتر میں منعقد ہوئی،متعدد دینی طلباء کو اس مرجع تقلید نے عمامہ سرپر رکھ کر باضابطہ طور پرحضرت امام مہدی علیہ السلام کے سپاہی کا لباس زیب تن کردیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ کے طلباء کو جنہوں نے حوزہ علمیہ کے اعلیٰ سطحی دورس پاس کئے ہوں،انہیں لباس روحانیت زیب تن کرنے کی اجازت دی جاتی ہے،جو روایتی طور پر کسی بھی امام یا معصوم علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر،حوزہ علمیہ کے مراجع عظام یا کسی بھی دینی برجستہ شخصیت کے توسط سے پہنایا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .