بدھ 16 جولائی 2025 - 20:42
زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے لیے ملک بھر میں تین ہزار موکب آمادہ

حوزہ / عتبات عالیات کی ترقی اور تعمیر نو کمیٹی کے نائب سربراہ نے کہا: ملک بھر میں تقریباً تین ہزار عوامی موکب فعال ہیں جبکہ عراق کی سرزمین پر بھی دو ہزار کے قریب موکب زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے قائم ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ کے مطابق، ایران کے صوبہ آذربایجان غربی کے گورنر رضا رحمانی سے ملاقات کے دوران عتبات عالیات کی ترقی اور تعمیر نو کمیٹی کے نائب سربراہ مجید نامجو نے گذشتہ سالوں میں اربعین کے دوران صوبہ آذربایجان غربی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا: عوامی شراکت میں اضافہ، لاجسٹک و بنیادی سہولیات کی حمایت میں تقویت اور مختلف اداروں کے مابین ہم آہنگی زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس وقت ملک میں تین ہزار کے قریب عوامی موکب سرگرم ہیں اور تقریباً دو ہزار موکب عراق میں تعینات کیے جائیں گے تاکہ زائرین کو خدمت فراہم کر سکیں۔

عتبات عالیات کی ترقی اور تعمیر نو کمیٹی کے نائب سربراہ نے کہا: عتبات عالیات کمیٹی کا سب سے اہم مقصد حکومتی مداخلت کو کم کرنا اور ذمہ داریوں کو عوام کے سپرد کرنا ہے۔ اربعین کے مختصر عرصے میں تقریباً سات کارگو خدماتی سامان اور موکبوں کے سازوسامان پر مشتمل عارضی طور پر ایران سے عراق منتقل ہوتا ہے اور مراسم کے بعد واپس لایا جاتا ہے۔

زائرین اربعین حسینی کے استقبال کے لیے ملک بھر میں تین ہزار موکب آمادہ

صوبہ آذربایجان غربی کے گورنر رضا رحمانی نے اس ملاقات میں کہا: اربعین زائرین کے استقبال کے لیے تمرچین بارڈر اور صوبے کی سطح پر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اربعین حسینی، اس صوبے کے عوام کی وحدت و ہم دلی کا مظہر ہے اور یہ ایام ایک بہترین موقع ہیں تاکہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha