۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
زینب کمائی

حوزہ/ ایران میں بعض منافقین اور انقلاب مخالف عناصر کے ہاتھوں شہید ہونے والی ایک ۱۴ سالہ بچی شہیدہ زینب کمایی نے ایک ڈائری بنا رکھتی تھی جس میں اپنے روزانہ انجام دینے والے مختلف امور آر اصول زندگی کا ذکر کیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں بعض منافقین اور انقلاب مخالف عناصر کے ہاتھوں شہید ہونے والی ایک ۱۴ سالہ بچی شہیدہ زینب کمایی نے ایک ڈائری بنا رکھتی تھی جس میں اپنے روزانہ انجام دینے والے مختلف امور آر اصول زندگی کا ذکر کیا تھا۔

زینب کمایی کی ڈائری کے حوالے سے ان کی والدہ کہتی ہیں:

زینب نے اپنی ڈائری میں ایک جدول بنا رکھا تھا جس میں ۲۰ مختلف نکات شامل تھے، جیسے کہ:

- بروقت نماز ادا کرنا

- موت کو یاد کرنا

- ہمیشہ با وضو رہنا

- نماز شب پڑھنا

- نماز غفیلہ

- نماز امام زمانہ (عج)

- صبح کی ورزش

- نماز صبح کے بعد قرآن کی تلاوت

- قرآن کریم کی سورتیں حفظ کرنا

- صبح، دوپہر اور رات کو دعا پڑھنا

- گناہوں سے پرہیز کرنا اور کھانے پینے میں اعتدال

میری بیٹی ہر رات ان امور کا محاسبہ کرنے کے بعد جدول میں نشانات لگاتی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .