جمعہ 2 مئی 2025 - 16:15
حوزہ علمیہ انسانیت کی ہدایت کا ذریعہ ہے

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ خوزستان اور امام جمعہ اہواز حجت الاسلام و المسلمین سید محمد نبی موسوی‌ فرد نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا ہے کہ انسانوں کی ہدایت حوزہ ہائے علمیہ کی برکت سے جاری ہے اور ان علمی مراکز نے دین اسلام کو زندہ رکھا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ خوزستان اور امام جمعہ اہواز حجت الاسلام و المسلمین سید محمد نبی موسوی‌ فرد نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا ہے کہ انسانوں کی ہدایت حوزہ ہائے علمیہ کی برکت سے جاری ہے اور ان علمی مراکز نے دین اسلام کو زندہ رکھا ہے۔

انہوں نے نماز گزاروں کو تقویٰ الٰہی اختیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر خاندان اپنی حقیقی منزل یعنی نجات اور کمال حاصل کرنا چاہتا ہے تو اُسے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کے دامن سے وابستہ رہنا ہوگا۔ قرآن کی تعلیمات اور معارف اہل بیتؑ ہی ہماری زندگیوں کی رہنمائی کے لیے کافی ہیں۔

قرآن اور نہج البلاغہ، ہر گھر کی زینت بنیں

امام جمعہ اہواز نے زور دے کر کہا کہ قرآن وہ واحد ناصح ہے جس میں فریب نہیں، وہ رہنما ہے جو گمراہی سے بچاتا ہے، اور ایسا خطیب ہے جو کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ اس لیے قرآن کے ساتھ ساتھ نہج البلاغہ کو بھی گھروں میں شامل کیا جائے تاکہ نسل نو کی تربیت بہتر انداز میں ممکن ہو۔

جوانی، ایک عظیم نعمت؛ توبہ اور خدا سے تعلق کا ذریعہ

انہوں نے امام عصر(عج) کی دعا کے جملے «وَ عَلىَ الشَّبَابِ بِالإِنَابَةِ وَ التَّوْبَة» کی روشنی میں کہا کہ نوجوان معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی روحانی حفاظت کے لیے ان کے دلوں کو توبہ اور ذکر الٰہی سے جُڑا رہنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ قم کی صد سالہ خدمات کا اعتراف

حجت الاسلام موسوی‌فرد نے حوزہ علمیہ قم کے قیام کی سو سالہ سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اسلام کی خدمت، دین کی تبلیغ، اور ہدایتِ بشر کا مرکز ہے۔ اگر آج بھی دنیا میں توحید کا نعرہ «لا إله إلا الله» بلند ہو رہا ہے تو یہ حضرت آیت اللہ شیخ عبدالکریم حائری یزدی اور ان جیسے علما کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ حائری نے استبدادی دور میں حوزہ کی بنیاد رکھ کر دین کی خدمت کی، اور آج دنیا بھر میں ہدایت کے جو بھی آثار ہیں وہ انہی حوزات علمیہ کی بدولت ہیں۔

علماء، انبیاء کے وارث

انہوں نے کہا کہ علما انبیاء کے وارث ہیں، کیونکہ ان کا مشن بھی ہدایت، تعلیم، ارشاد اور معاشرتی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہے۔ جو شخص انبیاء کی جگہ سماجی اور انسانی فرائض انجام دیتا ہے، وہ ان کے مشابہ ہے، اور یہی مقام علما کو حاصل ہے۔

یومِ معلم اور شہید مطہری کی یاد

انہوں نے یوم معلم اور استاد شہید مرتضیٰ مطہری کی شہادت کی مناسبت سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایک معلم کو اسلامی معرفت، تعہد، وقت شناسی، انقلابی روح، اور معاشرتی شعور جیسے اوصاف سے مزین ہونا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha