جمعہ 2 مئی 2025 - 09:23
حوزہ علمیہ قم کی صد سالہ تاسیس کے موقع پر اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی صد سالہ تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والی قومی سطح کی کانفرنس کی مؤثر تیاری اور ذمہ داریوں کی تقسیم کے لیے ذمہ داران کی جانب سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کی صد سالہ تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والی قومی سطح کی کانفرنس کی مؤثر تیاری اور ذمہ داریوں کی تقسیم کے لیے ذمہ داران کی جانب سے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، مرحوم آیت اللہ العظمیٰ شیخ عبدالکریم حائری یزدیؒ کے ذریعہ حوزہ علمیہ قم کی تاسیس کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر کانفرنس کے انعقاد کے لیے منعقد ہونے والے اس اجلاس کا مقصد حوزہ علمیہ قم کے صد سالہ تاسیس کی مناسبت سے بہتر سرگرمیوں کا انتظام اور کانفرنس کی ذمہ داریوں کی تقسیم تھا۔

اس اجلاس میں، جس میں مجمع نمایندگان طلاب و فضلائے حوزه علمیہ بھی موجود تھے، فیصلہ کیا گیا کہ مجمع نمایندگان طلاب کے ممتاز مشاهیر و اساتذہ کو اس عظیم الشان قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یہ کانفرنس آیت اللہ اعرافی (سربراہ حوزه علمیہ) کی انتھک کاوشوں اور حوزہ علمیہ قم کے اکابر علماء کے تعاون سے ۱۷ اور ۱۸ اردیبهشت کو قم میں منعقد ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha