حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین طباطبایی نژاد نے کہا کہ حلم و بردباری انسان کو نہ صرف سکونِ قلب عطا کرتی ہے بلکہ یہ رضایتِ الٰہی، شیطان کی ناراحتی، مخالفین کی اصلاح اور دشمنوں پر غلبہ کا سبب بھی بنتی ہے۔
اس مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکتبِ سیدالشہداء علیہ السلام کا ایک اہم درس یہ ہے کہ انسان جاہلوں کے رویے پر صبر و تحمل سے کام لے۔ دینی تعلیمات میں اسے حلم کہا جاتا ہے جو انسان کی زینت اور آخرت کا سرمایہ ہے۔ دنیاوی زیب و زینت فانی ہے، لیکن حلم انسان کے لیے ابدی نفع رکھتا ہے۔
انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں بتایا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بردبار اور حلیم قرار دیا، جو اس صفت کی عظمت کا واضح ثبوت ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے موقع پر خطاکاروں کو نرمی اور حلم کے ساتھ نصیحت فرماتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ روایت کے مطابق حلم کے کئی مثبت اثرات ہیں، جن میں رضائے خداوندی، شیطان کی مایوسی اور دشمن کی اصلاح شامل ہے، جو بالآخر اس پر غلبہ کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محبانِ سیدالشہداء علیہ السلام کو اس صفت سے مزین ہونا چاہیے تاکہ وہ خدا کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔









آپ کا تبصرہ