۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت‌ الله احمد جنتی

حوزہ / گارڈین کونسل کے سکریٹری نے عزاداریٔ ماہ محرم کو معاشرے کے دینی و ثقافتی ماحول کی تعمیر و بحالی کا ایک اہم عنصر قرار دیتے ہوئے کہا: اسی وجہ سے دشمنان اسلام ہمیشہ اس سنتِ حسنہ کو کم رنگ کرنے اور اس میں انحرافات ایجاد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے آ رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے سکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے آج بدھ 19 جولائی 2023ء کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ماہ محرم کی آمد اور حضرت سید الشہداءعلیہ السلام کے عزاداروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں اس غم کے موقع پر آپ سب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، غمِ حسین علیہ السلام ہمیشہ مومنین کے دلوں میں زندہ رہے گا۔

آیت اللہ جنتی نے مزید کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کے لیے معرفت کے ساتھ کی جانے والی عزاداری انسانی تعمیر کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا: امام حسین (ع) کی عزاداری کا ایک اہم ترین مقصد ہر آزاد انسان کو ان کے عظیم ہدف سے آشنا کرانا ہے۔

گارڈین کونسل کے سکریٹری نے کہا: عزاداریٔ ماہ محرم معاشرے کے دینی و ثقافتی ماحول کی تعمیر و بحالی کا ایک اہم عنصر ہے۔ اسی وجہ سے دشمنان اسلام ہمیشہ اس سنتِ حسنہ کو کم رنگ کرنے اور اس میں انحرافات ایجاد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے آ رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کی تحریک الٰہی میں جو عظمت و برکت ہے وہ دشمنوں کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .