حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مذکورہ تحریر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث اور اس کی توضیح پر مشتمل ہے جس میں معافی کی اہمیت اور اس کے خاندانی زندگی پر مثبت اثرات بیان کیے گئے ہیں۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
«تَعَافُوا تَسْقُطِ الضَّغَائِنُ بَیْنَکُمْ»
"ایک دوسرے کی خطاؤں سے درگزر کرو تاکہ تمہارے درمیان کینہ ختم ہو جائے۔" (میزان الحکمة، جلد ۶، صفحہ ۳۶۷)
خاندان میں محبت بڑھانے اور جھگڑوں سے بچاؤ کے اہم اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی خطاؤں سے چشم پوشی کریں اور معاف کرنا سیکھیں۔
ہم انسان خطا سے پاک نہیں۔ اگر کوئی شوہر یا بیوی دوسرے کی ایک خطا پر غصہ کرے اور بدلے کی سوچ رکھے تو یہ گھر ایک جلتا ہوا جہنم بن جائے گا جس میں کسی کے لیے سکون ممکن نہیں۔
لیکن اگر بدلے کے بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور شریکِ حیات کی غلطی کو معاف کر دیا جائے تو نہ صرف جھگڑا نہیں ہو گا بلکہ باہمی محبت و الفت میں بھی اضافہ ہو گا۔
ماخذ: مرکز مشاوره اسلامی سماح









آپ کا تبصرہ