۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
خیاط

حوزہ / ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: شبِ قدر کو درک کرنے کے لیے بزرگ علماء کرام ماہ رجب کے آغاز سے ہی روزے رکھنا شروع کر دیتے تھے۔ شب قدر گناہوں کی مغفرت کے لیے خاص فرصت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مشہد مقدس میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے گزشتہ روز مدرسہ علمیہ امام حسن(ع) کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں دینی مدارس اور سرکاری سکولوں کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ماہ مبارک رمضان اور شب قدر میں وارد ہونے والی دعاؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان دعاؤں میں شب قدر کے احیاء، زیارت بیت اللہ الحرام اور راہ خدا میں شہادت کی توفیق طلب کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شب قدر کو درک کرنا 80 سال کی عبادت سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بزرگ علماء کی سیرت تھی کہ وہ شب قدر کو درک کرنے کے لیے ماہ رجب کے آغاز سے ہی روزے رکھنا شروع کر دیتے تھے۔

حجت الاسلام خیاط نے کہا: شبِ قدر میں اگر کوئی خلوصِ نیت سے توبہ کرے گا تو یقینا خدا اس کے گناہ بخش دے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گناہوں کی مغفرت کے لیے شب قدر کو اپنے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .