۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مہدی مہدوی پور

حوزہ/ ہندوستان میں موجود رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ خاص حجت‌الاسلام والمسلمین آقای مھدی مھدوی پور کی جانب سے یونیورسٹی کے اسٹوڈینٹز کےلئے افطاری کا اہتمام ایران کلچرل ھاوس دھلی میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں موجود رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمایندہ خاص جناب حجت الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدوی پور کی جانب سے دہلی میں مقیم ہندوستان کے مختلف ریاستوں کے طلاب اور طالبات کیلئے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹیز کے اساتید کے ساتھ اسٹیوڈینز نے بھی شرکت کی ۔

افطاری کے بعد نمایندہ محترم ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین آقای مھدوی پور نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب جوان میرے فرزند ہیں مجھے آپ سب سے دلی محبت ہے جب بھی آپ سے ملاقات ہوتی ہے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے آپ سب جو آج ہماری دعوت افطاری پر لبیک کہتے ہوئے تشریف لائے اس کا میں بہت مشکور و ممنون ہوں ، خدا کا شکر ہے کہ اس نے اس بابرکت مہینے میں آپ سے ملاقات کا شرف عنایت کیا ۔ماہ مبارک رمضان خودسازی کا مہینہ ہے اس مہینہ کی اپنی خاص خصوصیات ہیں جو دوسرے مہینوں میں نہیں ہے ۔ جس میں قرآن نازل ہوا جو پورے عالم بشریت کے لئے ہدایت ہے اسی مہینہ میں شب قدر کو قرار دیا جسکو ہزار مہینوں پر فضلیت دی گی ہے اس میں سونا عبادت و سانس لینا تسبیح شمار کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب کئی مہینوں میں کی جانے والی نیکیوں کے برابر ہے اس لئے انسان اس مہینہ میں اخلاقی برائیوں سے دوری اختیارکرتا ہے اور بارگاہ خداوندی میں استغاثہ کرتے ہوئے مناجات اور دعاوں میں مشغول رہتا ہے ۔ امام خمینی علیہ الرحمہ فرماتے تھے کہ اگر انسان اپنے وجود سے خامیوں اور خرابیوں کو درو کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ اپنے وجود کو رنگ الہی سے رنگ دےاور دل کی عمیق گہرائیوں میں خداوند عالم کے وجود کو رکھے اس وقت انسان کو یہ احساس ہوگا کہ عزت و ذلت دینے والی ذات، خداوند کی ہے خلقت وہی کرتا ہے، نعمت و برکت وہی دیتا ہے ہدایت اور حکمت بھی وہی عطا کرتا ہے اوروہی نور و علم کا سرچشمہ ہے اس کے بغیرانسان کی کچھ بھی حیثیت نہیں ہے جب یہ ایمان انسان کے اندر پیدا ہوجائے تو وہ ہر کام ، خدا کے لئے انجام دینے لگ جاتا ہے اور خدا کے سوا کسی پربھی توکل نہیں کرتاہے ۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ آج آپ سب ایران کلچرھاوس میں ہمارےمہمان ہیں یہ ہماری خوش نصیبی ہےکہ یہاں ڈاکٹر سلیمانی صاحب بھی تشریف فرما ہیں جو (مرکز تحقیقات ادبیات و زبان فارسی) کے ڈائریکٹر ہیں ۔فارسی زبان ایک بہترین زبان ہے آپ حضرات کے لئے موقع ہے کہ اس کو سیکھیں ۔ ادبیات فارسی نصیحتوں اور حکمتوں، عرفانی اور دینی معارف کا خزانہ ہے ایسا خزانہ جو انسان سازی میں بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے اسی بنا پر رہبر معظم انقلاب اسلامی بھی بہت تاکید کرتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں زندگی گزارنے والے جوان فارسی زبان سیکھیں۔اس لئے کہ جب آپ فارسی زبان کو سیکھیں گے اس وقت ہزاروں عرفانی ،دینی ، اخلاقی ، ادبی اور علمی کتابوں سے آپ آگاہ ہوجاتے ہیں۔ فارسی زبان کے ادبیات ایک الگ نوعیت کے ہیں ۔جس میں کئی قسم کی خوبیاں موجود ہیں ۔میری طرف سے آپ لوگوں کو تجویز ہے کہ آپ اپنی یونیورسٹی کے تعلیمات کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کی کلاسز میں بھی شرکت کریں تاکہ معارف اسلامی ، اخلاقی اور ادبی سے آشنا ہوسکیں۔

اس پروگرام میں آقای ڈاکٹر سلیمانی صاحب نے بھی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ سرزمین ہندوستان میں میری پہلی ملاقات آپ جیسے نیک اور ہونہار جوانوں سے ہو رہی ہے میں ایک خادم کی حیثیت سے عرض کرتا ہوں کہ فارسی زبان اور ادبیات کے حوالے سے ہر طرح کا تعامل کرنے کے لئے تیار ہوں جوبھی خدمت ہم سے ممکن ہوگی انجام دینے کی کوشش کی جائے گی ۔بلکہ یہ میرے لئے سعادت ہوگی کہ میں آپ سب کی خدمت کرسکوں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ سرزمین ہندوستان فارسی زبان اور ایران کے کلچر سے سالوں سال سے واقف ہے یہاں بہت سے عظم المرتبت شخصیات کے طفیل میں زبان فارسی پہونچی ہے اس سلسلہ کا سید میرعلی ھمدانی ایک نمونہ ہیں ۔

آخرمیں نمایندہ محترم ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین آقای مھدوی پور نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اس پروگرام کو اختتام تک پہچایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .