۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رفیعی

حوزہ/ حرم کریمہ اہل بیت علیہم السلام کے خطیب نے کہا: اگر کسی کی نظر میں عبادت شیرین اور گناہ تلخ ہو تو وہ شخص سالم ہے لیکن اگر اس کے برعکس ہو تو وہ شخص مریض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین ناصر رفیعی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا (قم) سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا: قلب سلیم کی علامت اور نشانی یہ ہے کہ انسان اقدار سے محبت کرتا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی قلب، ظلم، جھوٹ اور خیانت سے متنفر ہو تو یہ قلب سالم قلب کہلاتا ہے اور قلب سلیم کے نزدیک عبادت شیرین اور معصیت تلخ ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: اگر کسی شخص کے لیے عبادت شیرین اور گناہ تلخ ہو تو یہ شخص سالم ہے اور اگر کسی کےلیے عبادت تلخ اور گناہ شیرین ہو تو وہ شخص مریض ہے۔ حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: قرآن کریم میں ارشاد خداوندی ہے کہ شیطان بغض، عداوت، حسد اور دشمنی ایجاد کرنے کے درپے ہے اور جن انسانوں میں یہ خصلتیں پائی جاتی ہوں وہ شیطان کی پیروی کرنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مومنین کی صفات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور ان سے تلخ برتاؤ نہیں کرتے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ بہت ساری اقوام نے ایک دوسرے سے قطع تعلق کر رکھا ہے جبکہ دین اسلام میں اس قسم کے کاموں سے منع کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام رفیعی نے کہا: لوگوں میں محبوب ہونے کے راستے یکتا پرستی اور عمل صالح ہیں اور لوگوں میں محبوب ہونا اور صاحب عزت ہونا خدا کی دین ہیں۔

انہوں نے کہا: شہید سلیمانی لوگوں کے دلوں میں بستے تھے۔ ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والے حیران تھے کیونکہ شہید سلیمانی حقیقی مومن تھے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: پیسے خرچ کرنے سے عزت اور لوگوں کی محبت کو حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ حقیقی عزت اور وقار خدا کے پاس ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .