جمعہ 15 اگست 2025 - 18:16
سفر اربعین کا ہر قدم قلبی ہدایت کا سبب بن سکتا ہے

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ خواہرن ہرمزگان نے اربعین حسینی کے پیغامات اور اسباق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عشاق الحسین(ع) کی عظیم واک کو عاشورائی ثقافت کے فروغ اور خواتین طلبہ کی سماجی رسالت کی ادائیگی کا ایک بے مثال موقع قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ خواہرن ہرمزگان محترمہ خانم عباسی نے اربعین حسینی کے موقع پر کہا: اربعین صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ دلوں کی تربیت، فکر کی بیداری اور امتِ اسلامی کے اتحاد کا ایک زندہ مدرسہ ہے۔ اس مدرسہ میں خواتین و مرد، بوڑھے و جوان سب عہد کرتے ہیں کہ حق کے راستے کو جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا: خواتین طلبہ اربعین واک کے دوران ایک خاص ذمہ داری رکھتی ہیں۔ ان کی موجودگی نہ صرف ولایتمداری کی علامت ہے بلکہ معارفِ حسینی کی نشر و اشاعت، شبہات کے جوابات، اخلاق کی ترویج اور خدمت گزاری کے کلچر کو عام کرنے کا موقع بھی ہے۔ اس سفر کا ہر قدم ایک دل کی ہدایت کا چراغ بن سکتا ہے۔

محترمہ خانم عباسی نے اربعین واک سے محروم رہ جانے والوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہماری رسالت صرف کربلا میں جسمانی موجودگی تک محدود نہیں بلکہ ہمارے دل خدمت، دعا اور شہر میں معنوی فضا پیدا کر کے زائرین کے قافلے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہر شخص جہاں بھی ہو، اربعین کے پیغامات پر عمل کر کے امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا مددگار بن سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha