منگل 5 اگست 2025 - 15:54
اربعین پیدل مارچ، اسلام و تشیع کا وقار اور خون کی تلوار پر فتح کی علامت ہے: حجت الاسلام حسن خرمی

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قم، حجت الاسلام والمسلمین حسن خرمی آرانی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کا پیدل مارچ دین اسلام اور مکتبِ تشیع کی عظمت کا عملی مظہر ہے اور یہ مارچ در حقیقت خون کی تلوار پر فتح اور باطل کے مقابلے میں مظلوم کی سربلندی کی روشن علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزہ علمیہ قم، حجت الاسلام والمسلمین حسن خرمی آرانی نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کا پیدل مارچ دین اسلام اور مکتبِ تشیع کی عظمت کا عملی مظہر ہے اور یہ مارچ در حقیقت خون کی تلوار پر فتح اور باطل کے مقابلے میں مظلوم کی سربلندی کی روشن علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین محض ایک عدد نہیں بلکہ ایک آسمانی رمز ہے جو دینی، عرفانی اور اخلاقی تعلیمات سے بھرا ہوا ہے۔ چالیس کا عدد، قرآن و سنت کی روشنی میں، تربیت، تزکیہ، صبر اور امتحان کی علامت رہا ہے، جیسا کہ حضرت آدمؑ، حضرت نوحؑ اور بنی اسرائیل کے واقعات میں نظر آتا ہے۔

استاد حوزہ علمیہ نے واضح کیا کہ ائمہ معصومینؑ نے زیارتِ قبورِ شہداء کو ہمیشہ زندہ رکھا۔ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: "جو شخص شط الفرات کے کنارے امام حسینؑ کی قبر کی زیارت کرے، وہ گویا خدا کو عرش پر زیارت کرتا ہے۔" امام باقرؑ نے زرارہ کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جو خوف کے باوجود زیارت کرے گا، قیامت کے دن فرشتے اسے خوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین پیدل مارچ، شیعہ ثقافت کا وہ مبارک مظہر ہے جو نہ صرف روحانی سلوک کا حصہ ہے بلکہ ظلم کے خلاف مسلسل مزاحمت کی علامت بھی ہے۔ یہ سفر، وفا، بیداری، شہادت اور معرفت کا پیغام لیے ہوئے ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ زیارتِ اربعین کو امام حسن عسکریؑ نے مؤمن کی علامات میں شمار کیا ہے، اور یہ پیدل مارچ ہمیں شہداء کربلا کے ساتھ تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha