۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کی ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑہی یاسین کے زیر اہتمام لبیک یا زینب پیدل مارچ میں شرکت کی اور گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑہی یاسین کے زیر اہتمام لبیک یا زینب پیدل مارچ میں شرکت کی اور گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرن سے خطاب کیا۔

اس موقع پر جطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور نے حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں جام شہادت نوش کیا ان کا جرم یہ تھا کہ وہ مولا علی کے پیروکار اور کربلا کے عاشق تھے 6 سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود شکارپور کے عوام نے اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہ کرکے سندہ حکومت نے عہد شکنی کی ہے۔ سندہ حکومت اور وارثان شہداء کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدہ صوبے میں امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے وارثان شہداء کو انصاف فراہم کریں یوں اعلی عدالتوں سے دھشت گردوں کا باعزت بری ہوجانا نظام عدل و انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے دینی مراکز مساجد اور شخصیات علماء اور وکیل کو مکمل سیکورٹی دی جائے انہوں نے بعض مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے افسوس کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .