حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی جوں جوں قریب آتی جا رہی ہے، عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کا جذبۂ عشق اور معرفت کے سمندر سے جڑنے کا اشتیاق بڑھتا جا رہا ہے اور بلاشبہ یہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی کشتیِ نجات کی برکتوں میں سے ہے جو زمانے کے طوفانوں میں انسان کو منزل مقصود تک پہنچاتی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین محمد ملک زادہ، جو کہ " ثقافت و اندیشہ اسلامی تحقیقاتی سنٹر" کے علمی بورڈ کے رکن ہیں، نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اربعین مارچ صرف ایک مذہبی رسم یا ظاہری عبادت نہیں ہے بلکہ یہ عظیم معنوی اجتماع، عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کے دلوں کو عاشورا کی حقیقت اور مظلومیت سے جوڑنے اور ہر سال تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس عظیم اور بابرکت سنت کے بانی اہل بیت علیہم السلام ہیں، جو واقعۂ کربلا کے بعد شام سے واپسی پر کربلا آکر امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب کی قبور کی زیارت کی اور وہیں عزاداری کی۔ تاریخی روایات کے مطابق اربعین مارچ (مشایه) کے اولین آغاز کرنے والوں میں حضرت جابر بن عبداللہ کا نام بھی ملتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اربعین حسینی کی افادیت اور کارکردگی کو مختلف زاویوں سے تجزیہ و تحلیل کرنا ضروری ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اربعین کا مارچ، عصرِ حاضر میں شیعہ امت کے اتحاد اور سیاسی طاقت کا مظہر ہے، جو دنیا والوں کو امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور روش کے بارے میں تحقیق کی جانب مائل کرتا ہے۔ البتہ اس نکتہ کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ اربعین اور ہمارے دیگر دینی مراسم، اسلامی وحدت کے فروغ کے لیے ہیں، اور یہی اہل بیت علیہم السلام اور ہمارے بزرگان کا سیرت و دستور بھی رہا ہے کہ اسلامی معاشرے کے اندر وحدت اور یکجہتی کو تقویت دی جائے۔
حوزہ اور یونیورسٹی کی لیکچرر ڈاکٹر سیدہ فاطمہ سید مدلل کار نے کہا: ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ اربعین کے راستے پر دنیا کے مختلف ممالک کی نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پر موجودگی دینی تصورات کو بیان کرنے اور ان تک انقلاب اسلامی کے پیغامات پہنچانے کا ایک منفرد موقع ہے کیونکہ ان نوجوانوں میں سے اکثر اسرائیلی مظالم کے خلاف زبردست جذبہ رکھتے ہیں اور وہ اکثر اپنے ممالک کی اسرائیل کے خلاف پالیسیوں سے مطمئن نہیں ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ حقیقت کہ وہ مقاومت اور انقلاب کی گفتگو کو اس میدان میں واحد کامیاب گفتگو سمجھتے ہیں، اس مسئلے کو ظلم کے خلاف راہ پر گامزن کرنے اور دنیا کے مظلوموں بالخصوص غزہ کے لوگوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔









آپ کا تبصرہ