پیر 18 نومبر 2024 - 20:30
آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں "متینا" سافٹ ویئر کی رونمائی/ جدید ٹکنالوجی کے ذریعے شرعی مسائل کا حل

حوزہ/ قم المقدسہ میں آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں شرعی سوالات کے جوابات کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سافٹ ویئر "متینا" کی رونمائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں آیت اللہ اعرافی کی موجودگی میں شرعی سوالات کے جوابات کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سافٹ ویئر "متینا" کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد دفتر مدیر حوزہ ہائے علمیہ میں کیا گیا، جس میں علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی۔

پروجیکٹ کی سربراہ اور تربیت مدرس یونیورسٹی کی رکن محترمہ سارا بوربور نے تقریب کے دوران بتایا کہ "متینا" ایک جدید سافٹ ویئر ہے جو شرعی سوالات کے جوابات کے لیے طلاب کی مدد کرے گا۔ یہ سافٹ ویئر مراجع تقلید کے رسالہ عملیہ کے مطابق جدید مصنوعی ذہانت کے ذریعے معلومات کو فراہم کرتا ہے اور عوام کو شرعی مسائل میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

محترمہ بوربور نے مزید بتایا کہ "متینا" سافٹ ویئر مراجع تقلید کے فتاویٰ کو روزمرہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ "متینا" طلاب اور مبلغین کے لیے ایک اہم ذریعہ بنے گا تاکہ وہ زیادہ مؤثر، درست اور آسان انداز میں شرعی مسائل کے جوابات فراہم کر سکیں۔

تقریب میں موجود علماء نے اس سافٹ ویئر کی افادیت کو سراہتے ہوئے اسے جدید دور میں شرعی مسائل کے حل اور اس سلسلے میں لوگوں کی رہنمائی کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • Muhadsa zahra PK 04:37 - 2024/11/19
    Masha Allah ye AI tool Pakistan MN bhi ho ga aur hum kaise isse access ke sakty han