۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ امام جمعہ سکردو: آج رہبر معظم انقلاب، حماس، حزب اللہ، حشد الشعبی اور انصار اللہ یمن کے ہاتھوں ظالم و جابر امریکہ اور اسرائیل کو شکست سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے۔ انشاء اللہ جہاں جہاں یہودی اور مشرکین مظلومین پر ظلم وستم کر رہے ہیں ان کو شکست اور مظلوم فلسطینیوں کو فتح و نصرت عطا فرمائے گا اور بہت جلد مظلوم فلسطینوں کی کامیابی کی خوشخبری ملے گی اور امریکہ و اسرائیل کو ذلیل و رسوا ہونا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت-بلتستان/ سکردو میں پاکستان کے سب سے بڑے تاریخی اجتماع سے علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم القدس کا دن مسضعفین کا مستکبرین پر فتح ونصرت کا دن ہے اور خداوند متعال نے بھی ہمیشہ متسضغفین کو مستکبرین پر فتح نصرت عطا کی ہے ۔جیسے حضرت موسی کے مقابلے میں فرعون کو شکت سے وچار ہونا پڑھا ۔نمرود کو حضرت ابراہیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر نا پڑھا اور آج رہبر معظم انقلاب، حماس، حزب اللہ، حشد الشعبی اور انصار اللہ یمن کے ہاتھوں ظالم و جابر امریکہ اور اسرائیل کو شکست سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے۔ انشاء اللہ جہاں جہاں یہودی اور مشرکین مظلومین پر ظلم وستم کر رہے ہیں ان کو شکست اور مظلوم فلسطینیوں کو فتح و نصرت عطا فرمائے گا اور بہت جلد مظلوم فلسطینوں کی کامیابی کی خوشخبری ملے گی اور امریکہ و اسرائیل کو ذلیل و رسوا ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کی صبر اور استقامت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان شاء اللہ اسرایٸل بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ اس سال یوم القدس کی اہمیت اس حوالے سے زیادہ ہے امریکہ اور اسراییل کی ظلم اور زیادتیاں مظلوم فلسطینی عوام پر مسلسل جاری ہے بمباری اور تشدد جاری ہے ان تمام مظالم کا ماسٹر مائنڈ شیطان بزرگ امریکہ ہے۔

خمینی بت شکن نے اسی وجہ سے امریکہ کو سب سے بڑا شیطان کہا تہا ۔کیونکہ ہر فتنے اور فساد میں امریکہ کا ہاتھ ہے جسے آج ہم اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ فلسطین انبیا کی سر زمین ہے ان شاء اللہ حماس اور دیگر مقاومتی تنظیموں نے جو طوفان الاقصی کا آغاز کیا ہے اس طوفان میں اسراییل بہ کر ختم ہوجائے گا ۔

رہبر معظم انقلاب کے فرمان کے مطابق پچیس سال تک اس دنیا کے نقشے پر اسرائیل کا وجود نظر نہیں آئے گا لیکن اسرائلیوں کا مظلوم فلسطینی بچوں اور خواتین پر ظلم ستم سے ایسا لگتا ہے کہ 25 سال سے پہلے ہی اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔عنقریب قبلہ اول بیت القدس آذاد ہو گا اور ہم سب فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ مسجد اقصی میں نماز جماعت پڑھیں گے۔۔ ان شاء اللہ

انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ شام میں اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں الحمد للہ اس حملے میں ایرانی سفیر محفوظ رہے ۔ اس سال جی بی میں یوم ِ علی علیہ سلام پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سکیورٹی کا خاطر خواہ اہتمام کیا گیا البتہ انتظامیہ سے سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ دہشت گرد آٸے ہیں تو کہاں گٸے۔۔؟ ان کو ڈھونڈ نکالیں۔ ان کا سراغ لگانا حساس اداروں کی ذمہ داری ہے ہم حساس اداروں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہیں یہاں مشکوک افراد پھر رہے ہیں ان پر نظر رکھیں۔اس طرح کی مشکوک سرگرمیوں سے روکا جائے۔کیونکہ گلگت بلتستان ایک حساس خطہ ہے اس کی نزاکت کو مد نظر رکہنا ہے حساس اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .