حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ کے مختلف شہروں میں فلسطین کے حق میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ویانا اور لندن میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔
لندن میں مظاہرے
رپورٹ کے مطابق، لندن میں مظاہرین نے تجارتی مراکز کے سامنے دھرنا دیا اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مہمات میں جامعات اور کھیلوں کے میدان سمیت مختلف شعبے بھی شامل ہیں۔
ویانا میں اجتماع
ویانا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے "فلسطین کو آزادی دو" کے نعرے لگائے اور غزہ پر جاری قتل عام کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس مظاہرے میں یہودی مخالفِ صہیونیت برادری کے افراد بھی شریک ہوئے۔ شرکاء پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی تیاری کر رہے تھے تاکہ آسٹریا اور یورپی یونین سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کریں۔
یورپی حکومتوں پر اثرات
یورپ کے مختلف ممالک میں جاری یہ احتجاجات اب ان حکومتوں کے فیصلوں پر بھی اثر انداز ہونا شروع ہو گئے ہیں۔









آپ کا تبصرہ