۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سورج گرہن

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے کئی صوبوں، شہروں اور علاقوں میں کل بروز اتوار صبح 9 بجکر 4 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا جو صبح 11 بجکر 38 منٹ تک جاری رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے کئی صوبوں، شہروں اور علاقوں میں کل بروز اتوار صبح 9 بجکر 4 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا جو صبح 11 بجکر 38 منٹ تک جاری رہے گا۔

ہندوستان کے شمالی علاقوں میں کل صبح دس بجکر 25 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جو ایک بجکر 54 تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان اسپیس ایجنسی اور ماہرین کے مطابق ملک میں سورج گرہن کا دورانیہ صبح 9 بج کر 20 منٹ سے 9 بج کر 50 منٹ تک ہوگا اور گرہن کی صورت میں براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کیلئے مضر ہو سکتا ہے اس لئے احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

کل اتوار کے روز ہونے والے سورج گرہن کو افریقہ، ایشیا اور یورپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .