۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
عراقی تجزیہ کار

حوزہ/ ایک عراقی تجزیہ کار نے کہا کہ ہمارے ملک کو کسی بھی حالت میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الاحد نیوز کے مطابق عراقی تجزیہ کار ہاشم الکندی نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کو امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے، انہوں نے مزید کہاکہ آج  داعش کے خلاف جنگ عراق میں امریکی موجودگی کا بہانہ بن گئی ہے،عراق کو کسی بھی بہانے سے ان فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

الکندی نے کہا کہ جیسا کہ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ  یہ امریکہ ہی تھا جس نے داعش دہشت گرد گروہ تشکیل دیا اور اس کی حمایت کی، انہوں نے مزید کہاکہ جب عراقی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا تو  امریکہ نے کئی بار عراقی فوجیوں پر بمباری کی اور دہشت گردوں کی مدد کی ۔

الکندی نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں دہشت گرد گروہوں کو نئے سے سے سرگرم کیا ہے  ان میں تازہ ترین داعش کے 16000 جنگجوؤں اور ان کے اہل خانہ کی شام سے عراق آمدہے جنہیں وہ عراق میں بسانا چاہتے ہیں۔

یادرہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال ایک قرار داد پاس کی تھی جس میں امریکی فوجیوں کو اس ملک سے انخلا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم پر واشنگٹن کی تخریب کاری سمیت متعدد وجوہات کی بنا پر ابھی تک اس پرعمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .