حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اعلیٰ پارلیمانی وفد کا دورۂ پارا چنار
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر قیادت ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے ضلع کرم کا دورہ کیا، وفد میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ محمد حامد رضا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی، مولانا نسیم شاہ، یوسف خان، ایم این اے کرم حمید حسین اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی موجود تھے۔
-
ایرانی افواج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ:
امریکہ صرف دینِ اسلام کا نہیں بلکہ عالمِ انسانیت اور دنیا کے تمام مذاہب کا دشمن ہے
حوزہ/ایرانی افواج کی سیاسی نظریاتی تنظیم کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن خاص طور پر امریکہ، جنگِ نرم اور میڈیا وار کے ذریعے ایرانی قوم بالخصوص ہمارے نوجوانوں کو اسلامی نظام سے مایوس کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کہا کہ ایران کے نوجوان اہل بصیرت، دشمن شناس اور میدان میں حاضر ہیں اور ہمیشہ کی طرح شیطان بزرگ امریکہ کو غلطی کرنے کی مہلت بھی نہیں دیں گے۔
-
حالیہ افغانستان پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے؛ طالبان
حوزہ/ طالبان کا کہنا ہے کہ غیر مستحکم افغانستان پوری دنیا کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
-
افغانستان کے اداروں میں کرپشن سے عوام تنگ و پریشان، استاد جامعۃ المصطفی
حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین ناصری داودی نے کہا کہ امریکہ اور وہابیت کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تنظیموں کی ضرورت ہے،لیکن یہ اس وقت تک ممکن ہے جب تک کہ یہ گروہ امریکی مفادات کے مطابق کام کرے۔