ہفتہ 9 نومبر 2024 - 16:36
آیت اللہ اعرافی کی حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی امور کے سربراہ سے تعزیت

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ہمتیان کے چچا کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون

حجت الاسلام و المسلمین جناب علی اصغر ہمتیان (دام عزه)

سلام علیکم بما صبرتم

آپ کے محترم چچا کے انتقال پر آپ اور آپ کے خاندانِ مکرم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

میں بارگاہِ ربوبیت میں اس مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات و مغفرت اور پسماندگان کے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کے لئے دعاگو ہوں۔

علی رضا اعرافی

سربراہِ حوزہ علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha