۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
یمنیوں کا 3300 اجتماعی شادیوں کا پروگرام

حوزہ/ یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے 3300 یمنی جوانوں کی اجتماعی شادیوں کے موقع پر ایک تقریر میں کہا: جنگ کے آغاز سے ہی ہماری قوم میدان جنگ کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں مستحکم رہی ہےاور ہم تمام محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے صدر مقام صنعا میں 3300 یمنی جوانوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب اہم شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

صنعا کے السبعین اسکوائر پر منعقدہ اس تقریب میں عہدیداروں اور لوگوں کی موجودگی میں انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے نئے جوڑوں اور مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زکات فاؤنڈیشن نے تشکیل پانے والے اس پروگرام کا سراہنا کیا۔

انہوں نے 3300 یمنی نوجوانوں کی شادی کی تقریب میں تقریرکرتے ہوئے یمنی عوام سے شادی کے عمل میں آسانی پیدا کرنے اور یمنی نوجوانوں کی شادی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا اور اس تقریب کو یمن کے خلاف ریاض کی قیادت میں اتحاد کو ایک پیغام قرار دیاکہ وہ یمن میں زندگی کے عمل کو کبھی نہیں روک سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  میں اس مبارک تقریب میں نئےپیاے جوڑوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہاکہ جنگ کے آغاز سے ہی  ہماری قوم میدان جنگ اور زندگی کے تمام شعبوں میں مستحکم ہے  اور وہ تمام محاذوں پر دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انصاراللہ کے رہنما نے زور دے کر کہاکہ یمن میں زندگی کی گاڑی رواں دواں ہے اور ہماری قوم کی راہ میں  استقامت کے ساتھ کھڑی ہے اور خدا بھی ان کو اس کا اجر دے رہا ہے۔

عبدالمالک الحوثی نے کہاکہ آل سعود کے زیرقیادت اتحاد کو آج کی شادیوں کی تقریب کا پیغام یہ ہے کہ چاہے آپ جتنے بھی جرم کریں  اس سے ہماری زندگیوں میں خلل نہیں آئے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .