حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں الحشد الشعبی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ ، جینن پلوشارت کی نمائندہ، زہرا الطابوری نے آج نینواہ آپریشن ہیڈ کوارٹر کے صدر دفتر کا معائنہ کیا الحشد کے کمانڈر خضیر المطروحی سے ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا کہ ہم صوبہ نینوا میں مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے لئے الحشد الشعبی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
المطروحی نے بھی کہا کہ الحشد الشعبی کی افواج بے گھر ہونے والے افراد سے واپس آنے والوں کی معلومات کی جانچ پڑتال کے لئے جدید طریقوں پر عمل پیرا ہیں تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ دہشت گرد عناصر اس معاملے کا فائدہ نہ اٹھائیں۔
یادرہے کہ سنہ 2014 میں داعشی دہشت گردوں کے حملے کے بعد لاکھوں عراقی بے گھر ہوگئے تھے اور عراق اب ممکنہ داعش عناصر کی شناخت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مدد سے پناہ گزین کیمپوں کو بند کرنے اور انہیں اپنے گھروں کو واپس کرنے کی کوشش میں ہےنیز اس کا بھی خیال رکھے ہوئے ہے کہ بے گھر لوگوں کے درمیان داعشی عناصر چھپے ہوئے نہ ہوں۔