۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آیت اللہ محمد یزدی نے تحریک انقلاب اسلامی میں نمایا کردار ادا کیا ہے اور مرحوم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جد و جہد کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد یزدی نے تحریک انقلاب اسلامی میں نمایا کردار ادا کیا ہے اور مرحوم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جد و جہد کی۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ کینبرا استریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے حضرت آیت اللہ محمد یزدی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے حوزہ علمیہ قُم میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جسے پر نہیں کیا جا سکتا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ مرحوم کی انقلاب اسلامی کے لئے اور حوزہ علمیہ قُم کے لئے جو خدمات تھی میں خراج تحسین پیش کرتا ہو اور اس سانحہ ارتحال پر رہبر معظم، مراجع عظام و جامعہ مدرسین کے طلاب کو تعزیت و تسلیئت پیش کرتا ہوں ساتھ ہی مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .