۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامه اشفاق وحیدی

حوزہ/ تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے اگر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں بیان کرتے ہوۓ کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے اگر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔ امریکہ اور اس کے ناجائز غلام جن کا وڈیروں جیسا کردار ہے وہ تعلیم  علم کا قتل عام کر کے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر عائد پابندی قابل مزمت ہے امریکہ کی ان حرکات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ علوم اہلبیت علیہم السلام و علوم علی علیہ السلام اور علوم قرآن سے گھبراتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبے میں المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی امریکہ کی طرف سے عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتا ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوگا اب ایرانی ہر نوجوان اسلامی یونیورسٹی بن چکا ہے، ایسے دشمن عناصر کا مقابلہ علوم محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہی سے ممکن ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ قوموں کا عروج تعلیم میں پوشیدہ ہے وہی عوام خوشحال ہوتی ہے جس میں تعلیمی نظام بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے تقوی الہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد پر مضبوطی سے عمل کرنا چاہے تاکہ ہم اللہ کے حقیقی بندے بن سکیں، اسلام اور علوم قرآن انسان سازی کرتا ہے جو قومیں اسلامی اور قرآنی نظام سے دور ہیں وہ معاشرے کو درست نہیں کر سکتے اور جسکا نتیجہ ہے ایسے معاشرے سے دہشتگرد اور مذہب فروش لوگ پیدا ہوتے ہیں اور معاشرہ برائیوں کا مرکز بن جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .