۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سوریہ حرم سیدہ زینب (س) میں جشن فارغ التحصیلان و میلاد رسول (ص) کی تقریب

حوزہ/ جشن میں رئیس نمایندگی جامعتہ المصطفی العالمیہ سوریہ و لبنان حجت الاسلام و المسلمین آقای محمد حسین مھدوی مھر نے اپنی تقریر میں مھمانان و علمائے کرام کا خیر مقدم کیا اور جامعتہ المصطفی نمایندگی سوریہ و لبنان کی علمی فعالیت سے آگاہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوریہ حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا میں ولادت رسول مکرم و امام صادق کے موقع پر جشن فارغ التحصیلان اور میلاد رسول گرامی بڑی شان و شوکت کے ساتھ مصلالٰی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا میں برگزار ہوا۔

جس میں کثیر تعدات میں علمائے کرام و طلاب نے شرکت کی جشن میں رئیس نمایندگی جامعتہ المصطفی العالمیہ سوریہ و لبنان حجت الاسلام و المسلمین آقای محمد حسین مھدوی مھر نے اپنی تقریر میں مھمانان و علمائے کرام کا خیر مقدم کیا اور جامعتہ المصطفی نمایندگی سوریہ و لبنان کی علمی فعالیت سے آگاہ کیا۔

جشن میں نمایندہ ولی فقیہ سوریہ نے بھی شرکت کی اور دیگر مسؤلین حرم مطھر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا و جامعۃ المصطفی بھی جشن میں موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .