۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمود الزہار

حوزہ/ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے مراکش کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے فلسطینیوں کے خلاف صہیونیت کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر محمود الزہار نے مراکش کے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حالیہ اقدام پر رد عمل کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی۔ 

رپورٹ کے مطابق  انہوں نے اس سلسلے میں کہاکہ مراکش کا صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپنا اور صہیونی دشمن کو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پرتحفہ دیناہے۔

حماس کے سینئر ممبر نے مزید کہاکہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے فلسطینیوں کے خلاف اس حکومت کے جرائم میں برابر سےملوث ہیں۔

الزہار نے مراکشی پارلیمنٹ سے صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدام کو مجرمانہ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے امت اسلامیہ کے علمائے کرام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس حکومت کے ساتھ کسی بھی  طرح کےتعلقات کی مذمت کریں اور اس کی مخالفت کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .