۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عراقی جوان نے کورنٹائین میں قرآن حفظ کرلیا

حوزہ/ عراقی جوان نے قرنطینہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صرف چھ مہینے میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ حسینی کے دارالقرآن کے طالب علم محمد شاکر شناوه نے کورونا بحران میں قرنطینے سے بھرپور استفادہ اٹھاتے ہوئے قرآن مجید حفظ کیا ہے۔

سال ۲۰۰۴ کو  بصره کے شمالی علاقے میں پیدا ہونے والے جوان نے آن لائن کلاسز اور سہولیات سے فایدہ اٹھاتے ہوئے استاد حمزه جاسم البطاط کی زیرنگرانی حفظ پر کام شروع کیا۔بصرہ میں قرآنی ٹیلنٹ کافی زیادہ موجود ہیں اور آستانہ حسینی کے حافظ قرآن کے پروگرام میں ہزار سے زائد طلباء موجود ہیں۔

مسجد کوفه میں تقریب تقسیم انعامات

عراق میں شروع ہونے والے نویں قرآنی مقابلہ مسجد کوفہ میں منعقد ہوئے جہاں کافی قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے۔

ان مقابلوں میں عراق کے عبداللہ زہیر ہادی نے پہلی پوزیشن اور نابیناوں کے خصوصی مرکز کے جوان حسین ہادی اسماعیل نے دوم جبکہ حرم امامین عسکریین(ع) کے طالب علم اسحاق کاظم عطیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

حفظ میں آستانہ حسینی کے حیدر شرقی ثامر نے پہلی، آستانہ علوی کے طالب علم علی عباس حسین اور آستانہ حسینی کے مرتضی علی ناجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .