حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی میڈیا کے مطابق غاصب رژیم کی جانب سے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں فلسطینی خود کو مسجد الاقصی پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔
خطیب مسجدالاقصی نے خطبہ میں توہین رسول اسلام (ص) اور فرانس حکومت کی مذمت کی۔انہوں نے فرنچ مصنوعات کی بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔
اسرائیلی اہلکاروں نے شہر قدس میں لاتعداد چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور جوانوں کو خاص طور پر مسجدالاقصی جانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔
دوسری جانب یہودی آباد کار آسانی سے جب چاہتے ہیں مسجد مبارک الاقصی جاتے اور حتی مسجد کی توہین کرتے ہیں۔
گذشتہ روز بھی درجنوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر یورش اور مسجد کی بیحرمتی کی جنمیں ایک سابق اسرائیلی وزیر بھی شامل تھا۔