۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عمان

حوزہ/ عمان میں کرونا سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے وزارت داخلہ سے میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ چار سو نمازیوں کی گنجائش والی بڑی مساجد کو کھولا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان میں کرونا سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیشن نے وزارت داخلہ کے ساتھ اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں 4 سو نمازیوں کی گنجائش والی بڑی مساجد کو کھولا جا رہا ہے۔

عمان کی وزارت اوقاف و اموور دینی کی مساجد کھولنے کے متعلق تجاویز کے مطالعے کے بعد مذکورہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 نومبر 2020؁ء کو ان تمام مساجد کو کھول دیا جائے گا جس میں 400 سے زیادہ نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔

لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ ان مساجد میں صرف یومیہ نمازیں ادا کی جائیں گی اور نماز جمعہ ادا نہیں کی جائے گی۔

اس کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد میں کرونا کی ابتدائی علامات پائی جاتی ہوں یا ان کے اہل خانہ میں سے کوئی اس بیماری کی علامات کا حامل ہوا تو ایسے افراد مسجد میں نہیں جا سکتے۔ مذکورہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہر نماز کی ادائیگی کے لیے 25 منٹ کا وقت ہو گا اور نمازیوں کو مذہبی کتب اور جائے نمازیں اپنے ہمراہ لانا ہوں گی اور مساجد میں بیت الخلا اور وضوخانوں کے استعمال کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ مساجد میں ماسک کا استعمال اور اجتماعی فاصلے کی رعایت بھی ضروری ہو گی۔

انسداد کرونا وائرس کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے تعاون کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .